ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے،نوازشریف

May 20, 2022 | 22:49:PM
مسلم لیگ ن کے قائد، نوازشریف، الیکشن کی تیاری
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے،ضمنی الیکشنزمیں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ن لیگ نے ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کئے ،ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے،ضمنی الیکشنزمیں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی کا کلچر متعارف کرایا،اس شخص نے ملک کی معیشت کا بیڑاغرق کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان جلسے میں شیخ رشید کی طبیعت خراب ہوگئی