آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

May 20, 2022 | 21:54:PM
سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، ملاقات، سیاسی صورتحال، تبادلہ خیال،
کیپشن: آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کے مشاورت سے کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی مشاورت سے کریں گے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں ہے اور آئندہ بھی تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کیلئے کریں گے نہ کہ دوسروں کی طرح دو ٹکے کی سیاست کیلئے۔
دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ قومی حکومت ہی ملک کوسابق حکومت کے بنائے ہوے بھنور میں سے نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، رانا ثنا اللہ