منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس،  آج فیصلہ سنایا جائیگا

May 20, 2022 | 09:19:AM
 منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس،  آج فیصلہ سنایا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنا سکتا ہے۔ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد منگل کو محفوظ کیا تھا۔

جن 25 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پیش ہوئے ان میں ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔

 الیکشن کمیشن: پنجاب میں پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کاز لسٹ سے ہٹادیا گیا۔
 ریفرنس میںمحمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات کے نام بھی  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت کی دانیہ کو بڑی پیشکش