بل گیٹس نے سابق اہلیہ کے اکائونٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کروادئیے

May 20, 2021 | 17:47:PM
 بل گیٹس نے سابق اہلیہ کے اکائونٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کروادئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت بل گیٹس، سابق اہلیہ میلنڈا سے علیحدگی کے بعد ان کے اکا ئونٹ میں 3 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منتقل کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ کے نام 80 کروڑ 50 لاکھ کے شیئرز کیے ہیں۔بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے سات فیصد شیئرز سابقہ اہلیہ کے نام کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت بل گیٹس اور اہلیہ میلنڈا گیٹس کے 27 سالہ ازدواجی تعلق کے اچانک ختم ہونے کی خبروں پر چہ مگوئیاں ہورہی تھیں ایسے میں ان کی طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بل گیٹس کا متعدد جنسی اسکینڈلز میں بدنام زمانہ سرمایہ کار جیفری ایپسٹن سے ملاقاتوں کا بڑھنا قرار دیا گیا۔
یا د رہے کہ بل گیٹس نے ترجمان کے ذریعے اعتراف کیا کہ ان کے مائیکرو سافٹ کی ایک ملازمہ سے ناجائز تعلقات تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی