شہباز شریف کی لبنان کے وزیراعظم سلام نواف کو عید کی مبارکباد 

Mar 20, 2026 | 21:52:PM
  شہباز شریف کی لبنان کے وزیراعظم سلام نواف کو عید کی مبارکباد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان میں عید الفطر کے موقع پر لبنان کے وزیراعظم  نواف سلام کو فون کر کے ان کو عید کی مبارکباد دی۔ 
 لبنان کے پرائم منسٹر نواف سلام کے ساتھ  گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے  انہیں اور لبنان کے برادر عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔  وزیراعظم نواف سلام نے ان جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا۔
  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت، جس کے نتیجے میں معصوم جانوں کا المناک نقصان ہوا، شہری زخم  اور بے گھر ہوئے، کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔ 

 وزیراعظم نے ان مشکل حالات میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔  انہوں نے لبنان کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
  پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔