غزہ؛ فلسطینیوں نے تباہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان نمازِعیدالفطر ادا کی

Mar 20, 2026 | 18:54:PM
غزہ؛ فلسطینیوں نے تباہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان نمازِعیدالفطر ادا کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ میں فلسطینیوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان نماز عید ادا کی۔
 بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد نماز عید کی ادائیگی میں شریک ہوئے اور نماز کے دوران اور بعد میں لوگوں کی اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب غزہ میں عید خوشیوں کے بجائے دکھ اور مشکلات کے سائے میں منائی گئی، شدید حالات کے باوجود فلسطینیوں کا صبر اور حوصلہ نمایاں رہا۔

غزہ میں عید الفطر کا پہلا دن ہے، اور غزہ کے فلسطینی اسے جنگ بندی کے باوجود جاری انسانی بحران، تباہی، بھوک، نقل مکانی اور امداد کی شدید کمی کے سائے میں گزار رہے ہیں۔