پی ایس ایل 9 کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار

Mar 20, 2024 | 20:34:PM
پی ایس ایل 9 کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سلیکشن کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل متوقع  ہے ،سلیکشن کمیٹی 25 سے 28 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے کاکول اکیڈمی میں مدعو کرئے گی،چیف سلیکٹر وہاب ریاض آج تمام کھلاڑیوں کے ناموں پر چئیرمین پی سی بی سے مشاورت مکمل کرینگے،چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد 25 مارچ سے 8 اپریل تک قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی منعقد ہو گا،کیمپ میں اعظم خان، عباس آفریدی، عرفان اللہ نیازی، صائم ایوب، اسامہ میر،ابرار احمد، سعود شکیل، جہانداد خان، خواجہ نافع ، صاحب زادہ فرحان،عامر جمال،محمد علی، حنین شاہ کو بھی مدعو کیاجاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز صوبوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یاسمین راشد کا ایک اور کھلا خط