بھارتی کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا

Mar 20, 2023 | 22:38:PM
بھارتی کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سب کے سامنے مداح کو شادی کی پیشکش کر دی ، ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما ٹیم کے ساتھ ایئر پورٹ سے جا رہے تھے کہ ایک مداح ان کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ روہت شرما نے مداح کو پھول دیا اور مزاحیہ انداز میں شادی کے لیے پرپوز کر دیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھول دیتے ہوئے روہت شرما نے مرد مداح کو کہا کہ یہ لو آپ کے لیے، جس پر مداح نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی کپتان نے جاتے جاتے سوال کیا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ ،واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔