سیالکوٹ چھاؤنی کےقریب اسلحہ شیڈ میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

Mar 20, 2022 | 13:27:PM
آئی ایس پی آر، اسلحہ شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا
کیپشن: سیالکوٹ چھاؤنی کےقریب اسلحہ شیڈ میں آتشزدگی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیالکوٹ چھاؤنی کے قریب اسلحہ شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلحہ شیڈ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا، مؤثر اور بروقت اقدام کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، گولہ بارود کے شیڈ میں آگ  شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم اس آگ سے املاک کو کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

  یہ بھی پڑھیںوزیراعظم آج ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے