وزیراعظم  ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے !!!

Mar 20, 2021 | 13:37:PM
وزیراعظم  ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  ایک بار پھر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان عوام کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‏آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، وزیراعظم پاکستان عمران خان فون پر براہِ راست بات کریں گے، ٹیلی فون لائنز 21 مارچ بروز اتوار سہ پہر 3 بجے اوپن کر دی جائیں گے، آپ کے سوالات کا وزیراعظم جواب دیں گے۔