اسحاق ڈار قاہرہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ۔
اسحاق ڈار کا استقبال اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ برائے پالیسی پلاننگ نازیہ النگاری اور مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے کیا۔
اسحاق ڈار مصر میں آر-4 گروپ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان سمیت سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہو گے۔
اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شریک ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔