ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : پاکستا ن کو آج بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش

Jun 20, 2026 | 15:02:PM
 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : پاکستا ن کو آج بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل 2 میچوں میں ناکامی اٹھانی پڑی، پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ جنوبی افریقی ٹیم سے 2 وکٹوں کی بدولت شکست دیکھنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹار کھلاڑیوں کی مجرموں کی طرح تلاشی!ایئرپورٹ پر ہنگامہ، ویڈیو وائرل

کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک فتح کی تلاش میں ہے اور آج بنگلا دیش کے خلاف میچ ساؤتھ ہیمپٹن کے مقام پر شام 6:30 پر کھیلا جائے گا۔