فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں: مشعال ملک

Jun 20, 2025 | 10:11:AM
فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں: مشعال ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبالیہ پاکستان کی عالمی عزت کا ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں مشعال ملک نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کشمیری اور پاکستانی قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان امن اور وقار کی علامت ہے، مودی کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا اور بھارت کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا استقبالیہ پاکستان کی عالمی عزت کا ثبوت ہے، پاکستان اصولوں پر کھڑا ہے، کسی کے سامنے نہیں جھکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں، دشمن کی نیندیں حرام ہوگئیں، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ پاکستان مظلوموں کا ساتھ دیتا ہے، ظالموں کو بے نقاب کرتا ہے، یہ فتح صرف میدان کی نہیں، بلکہ سچ کی بھی ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت دنیا میں امن کی راہ ہموار کر رہی ہے، پاکستان کی آواز اقوامِ عالم کے ایوانوں میں گونج رہی ہے۔