نیشنز ہاکی کپ؛ سیمی فائنل میں پاکستان، فرانس کا مقابلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اسمبلی تحلیل ؟علی امین گنڈا پور نے بڑا اعلان کر دیا
فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔