ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے صحتیاب ہوتے ہی عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا

Jun 20, 2023 | 11:02:AM
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے صحتیاب ہوتے ہی عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نئے جذبے کے ساتھ پُر عزم، صحتیاب ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا۔

علی ناصر رضوی نے صحتیاب ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا۔انہوں نے دفتری سٹاف کے ساتھ ملاقات کی اور اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 1200میگا واٹ نیوکلیئرپاورپلانٹ کی تعمیر کیلئے چین سے معاہدہ طے پا گیا

عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیحات ہیں، پبلک سروس ڈیلوری ہمارا مین ایجنڈا ہونا چاہیے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ایک ٹیم کی طرح مستعدی سے کام کریں، شہداء و غازیوں کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے 09مئی کے واقعہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔