پنجاب اسمبلی کے باہر مہنگائی کے ستائے ٹرک ڈرائیورز کا انوکھا احتجاج

Jun 20, 2022 | 19:24:PM
پنجاب اسمبلی، منی مزدا ایسوسی ایشن، احتجاجی مظاہرہ،
کیپشن: منی مزدا ایسویسی ایشن نے پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔ کیپشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بڑھتی مہنگائی سے پریشان غریب عوام نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منی مزدا ایسوسی ایشن نے درجنوں ٹرک لاکر پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ پر بطور احتجاج کھڑ کردیے ہیں۔ مظاہرین پیٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں اور حکومت سے ریلیف کے منتظر ہیں۔

منی مزدا ایسوسی ایشن کی جانب سے مظاہرین نے اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کیا ہے۔ جہاں مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین نے مختلف مطالبات کے پلے کارڈز بھی بنا رکھے ہیں۔

شہر کی اہم ترین شاہراہ پر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ مظاہرین نے احتجاج مطالبات کی مںظوری تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی، ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نےفوج سے سیکیورٹی کی درخواست کردی