نیب قانون کو ختم نہ کرنا سیاسی جماعتوں کی غلطی تھی، اعظم نذیر تارڑ

Jun 20, 2022 | 18:17:PM
وفاقی وزیر قانون، اعظم نذیر تارڑ، نیب، پولیٹیکل انجینئرنگ، استعمال کیا جاتا رہا
کیپشن: اعظم نذیر تارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نیب کو مختلف حوالوں سے پولٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا،ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی غلطی تھی،جب پہلے موقع ملا تھا تو انہیں اس کالے قانون کو ختم کر دینا چاہئے تھا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا،نیب کے اقدامات پر عدالت عظمیٰ بھی بول پڑی،عدالت نے بھی کہاکہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہاہے،سینئر ترین بیورو کریٹ اور افسران نے نیب کے ڈر سے کام کرنے سے انکار کردیا،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے مخالفین کےخلاف نیب قوانین کو استعمال کیا،نیب نے سیاسی مخالفین کو صرف دیوار سے لگایا،نیب نے ایک بھی کیس منطقی انجام تک نہیں پہنچایا،ہم نے ضمانت کے قوانین کو مزید بہتر کیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہناتھا کہ عمران خان نے بارہا کہا اگر ملک کو چلانا ہے تو احتسابی قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا،آپ اسے این آر او کا نام دیتے ہیں،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ این آر او یہ آپ کیلئے ہے، اس سے آپ بھی نکل رہے ہیں،یہ عثمان بزدار کیلئے این آر او ہے جنہوں نے 900 کنال زمین اپنے نام کرا لی،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن کی نیب قوانین کی ہر شق پر مطمئن کرنے کو تیار ہیں ، نیب قوانین میں اصلاحات کیلئے نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قوانین میں اصلاحات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات ۔ تحریک انصاف کے باغی رکن کو گرین سگنل مل گیا