امریکا مالی سال 26 میں پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)امریکا مالی سال2026میں پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی(Export market) رہی،پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکہ (Amercia)کی برآمدات 20 فیصد بڑا حصہ رہا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 26 میں پاکستان نے 2 ارب 86 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا امریکہ برآمد کیں ،مالی سال 26 میں برطانیہ 1 ارب 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں ،مالی سال 26 میں سپین 1 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں ،مالی سال 26 میں نیدرلینڈز 94.20 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں،مالی سال 26 میں جرمنی 76.50 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں۔
مرکزی بینک (State bank)کے مطابق چین 9 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور برطانیہ 7 فیصد تیسرے بڑے برآمدی شراکت دار رہا ،پاکستان کی سرفہرست پانچ برآمدی منڈیوں کا مجموعی برآمدات میں تقریباً نصف حصہ رہا،مالی سال 26 میں امریکا، برطانیہ، سپین، نیدرلینڈز اور جرمنی کے ساتھ پاکستان کی تجارتی شرائط سازگار رہیں۔
پاکستان کو مالی سال 26 میں سب سے بڑے تجارتی خسارے کا سامنا چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ رہا،چین کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 26 میں 16.85 ارب ڈالر رہا،مالی سال 26 میں یو اے ای سے تجارتی خسارہ 6.25 ارب ڈالر رہا ،مالی سال 26 میں سعودری عرب سے تجارتی خسارہ 3.36 ارب ڈالر رہا ،مالی سال 26 میں قطر سے تجارتی خسارہ 3.26 ارب ڈالر رہا ،مالی سال 26 میں سنگاپور سے تجارتی خسارہ 2.23 ارب ڈالر رہا ۔
امریکا پاکستان کی برآمدات کیلئے بدستور سب سے اہم عالمی منڈی قراردیا جارہا ہے،پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ چند اہم عالمی منڈیوں پر مرکوزہے، ٹاپ 5 ممالک کا تقریباً 50 فیصد حصہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی