ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا

Jul 20, 2025 | 09:42:AM
ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق، روس کے مشرق بعید میں کامچاٹکا کے ساحل کے قریب اتوار کے روز 6.6 شدت کا زلزلہ آیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.21 میل) تھی۔

ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.2 بتائی تھی، جسے بعد میں 6.6 کر دیا گیا۔

  ماسکو میں ایک گھنٹے میں 4 مرتبہ زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکن محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:انڈین پلیئرز کی ہٹ دھرمی، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ

خیال رہے آج بروز اتوار شمالی ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جب کہ اس کا مرکز قریہ قرن‌آباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ گرگان کی آبادی 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی نقصان یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تاہم مقامی انتظامیہ نےعلاقے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔