محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ

Jul 20, 2023 | 20:17:PM
محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد،  کشمیر، خطہ پوٹھوہارسمیت  پنجاب میں  آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کی پیش گوئی ہے،اسی طرح شمال مشرقی،جنوبی بلوچستان،خیبر پختونخوا اور سندھ میں  آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہےجبکہ چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے,موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیاہے.

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ، خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ،  ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،  چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان  میں آندھی تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے،بالا کوٹ، ایبٹ آباد ،مانسہرہ،  سوات، کالام، دیر، پشاور، مردان اور صوا بی میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے،موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔

پنجاب میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر ، اوکاڑہ ، ڈی جی خان، راجن پور،ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور رحیم یار خان میں  آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ،جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے برعکس بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کو ہلو، ژوب، مو سی خیل، قلات،سبی، با رکھان، لورالائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ، لسبیلہ ، آواران ، کیچ اور گوادر  میں  چند مقامات پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ میں تھر پارکر،  عمر کوٹ،  سانگھڑ، میر پور خاص، مٹھی ، پڈعیدن، سکھر،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، جامشورو ،  جیکب آباد، خیرپور ، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی  میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ عمر  کوٹ، چھور،  سانگھڑاور تھر پارکر میں  بعض مقا مات پرموسلا دھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقامات پر موسلادھار  بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے  جبکہ موسلادھار  بارش کے باعث  مقامی اور  برساتی ندی نالوں میں  طغیانی  کا خدشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کمی

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے  مطابق  اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،  سیالکوٹ،نارووال ،گوجرانوالہ   اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جبکہ  ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ  بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی  کا خدشہ ہے۔