غیر قانونی یورپ جانے کا سلسلہ جاری،37 پاکستانی گرفتار

یونان کشتی حادثے کے بعد لوگ غیر قانونی یورپ جانے لگے

Jul 20, 2023 | 15:10:PM
غیر قانونی یورپ جانے کا سلسلہ جاری،37 پاکستانی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( میاں مظہر)یونان کشتی حادثے کے بعد بھی غیر قانونی یورپ جانے کا سلسلہ جاری،لیبیا میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف سنٹرل سپورٹ فورس کا تبروک میں چھاپہ،غیر قانونی یورپ جانے والے 37 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔

لیبیا حکام کے مطابق  تمام افراد کو ایجنٹس نے مکان میں چھپا کر رکھا ہوا تھا،جنرل ایڈمنسٹریشن آف سنٹرل سپورٹ فورس لیبیا کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے غیر قانونی طور پر رات کو لیبیا سے کشتی میں روانہ ہونا تھا۔

حراست میں لئے گئے تمام پاکستانی تفتیشی مرکز لیبیا منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول  10 روپے فی لیٹر سستا،  رپورٹ تیار ہو گئی