ہمارے ارکان کو 40 کروڑ میں خریدا جارہا ہے، فواد چودھری کا تہلکہ خیز دعویٰ

Jul 20, 2022 | 17:49:PM
ارکان ،40 کروڑ ،خریدا ،فواد چودھری ،تہلکہ خیز دعویٰ
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں انہوں نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کے حوالے سے مزید خوشخبری سنانے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پی ٹی آئی کی سیٹیں 15 سے بڑھ کر 17 ہوجائیں۔ مظفر گڑھ کی نشست سے متعلق درخواست دائر کردی ہے۔ وہاں سے اچھی خبر آنے کی امید ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے نمبر گیم مکمل ہے۔عوام نے فیصلہ سنادیا، تخت لاہور پر پی ٹی آئی کا حق ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آصف علی زرداری کی پرویز الہٰی کو بڑی آفر،اہم خبر سامنے آ گئی

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک شیطانی کھیل شروع کردیا گیا ہے۔ ارکان کو 40 کروڑ میں خریدا جارہا ہے۔ آج لاہور میں سندھ ہاؤس کی طرز پر ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے ارکان کو خرید رہا ہے۔ یہ زرداری کے باپ کا پیسہ نہیں ہے بلکہ سندھ حکومت کا پیسہ لگ رہا ہے۔