سجل علی کے لئے سری دیوی کی بیٹی کا اظہا ر محبت

Jul 20, 2021 | 21:52:PM
سجل علی کے لئے سری دیوی کی بیٹی کا اظہا ر محبت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف پا کستانی ادا کا رہ سجل علی نے اپنی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس پر مداحوں کی جانب سے اسے دل کی ایموجی کے ساتھ خوب پسند کیا گیا۔ 

 تفصیلا ت کے مطابق بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنا ردِ عمل دیا۔ انھوں نےسجل علی کی تصویر پر دل کی ایموجی کا کمنٹ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں سجل کی یہ تصویر پسند آئی اور انھوں نے ان کے لیے پیار بھیجا ہے۔

یا د رہے کہ سجل علی نے سری دیو ی کے مقا بل ایک با لی وڈ فلم میں کا م بھی کیا تھا۔اس فلم میں سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کر دا ر اس اندا ز سے ادا کیا تھا کہ سری دیوی بھی متا ثرہو ئے بغیر نہ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:جس کو بہن سمجھتا رہا وہ تو میری ماں ہے۔۔معروف ٹک ٹاکر کا انکشاف