ریلوے کی بدانتظامی نے مسافروں کی عید خراب کردی 

Jul 20, 2021 | 21:46:PM
ریلوے کی بدانتظامی نے مسافروں کی عید خراب کردی 

(24 نیوز)ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر 6 گھنٹے سے 15 گھنٹے تک پہنچ گئی ،مسافر عید گھر کی بجائے سفر میں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صبح 6 بجے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کراچی میں 5 گھنٹے لیٹ ہوگئی ۔ عوام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ۔ 19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کے باعث 20 جولائی کو علی الصبح کراچی سے بمشکل پرانی بوگیاں جوڑ کر روانہ کی جاسکی ہیں ۔

کراچی سے 19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس 15 گھنٹے کی تاخیر سے 20 جولائی کو صبح 4 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوئی ۔

 18 جولائی کو کراچی سے لاہور پشاو رتا راولپنڈی روانہ ہونے والی بیشتر مسافر ٹرینیں قراقرم ایکسپریس خیبر میل۔ تیز گام۔ رحمن بابا سمیت کئی ٹرینیں اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے 6 سے 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ۔

کراچی 19 جولائی کو کراچی سے روانہ ہونے والی خیبرمیل ایکسپریس کا 21 جولائی کو عید کی صبح نماز عید سے قبل پشاور پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ریلوے کی ٹیکنیکل معلومات سے ناواف منسٹر ریلوے نے مسافروں کو پہنچنے والی اذیت پر خاموش ہوگئے 

وفاقی وزیر محکمہ ریلوے کی طاقتور بیورو کریسی کے حوالے کرکے تمام معاملات سے بری الذمہ ہوگئے۔ گھنٹوں تاخیر کا شکار ریلوے مسافروں نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل کا توڑ، چینی ساختہ سٹیلتھ طیارے رواں سال پاکستان کو مل جائینگے