رافیل کا توڑ، چینی ساختہ سٹیلتھ طیارے رواں سال پاکستان کو مل جائینگے

Jul 20, 2021 | 21:36:PM
 رافیل کا توڑ، چینی ساختہ سٹیلتھ طیارے رواں سال پاکستان کو مل جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے رافیل طیارے خریدے جانے کے بعد پاکستان نے چین سے 36شینگ ڈو جے 10سی سیمی سٹیلتھ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جو رواں سال کے آخر تک پاکستان کو ملنے جا رہے ہیں۔
 ویب سائٹ کے مطابق درمیانے سائز کے جے 10سی لڑاکا طیارے کے زیادہ تر فیچرز اور پہلو رافیل طیاروں سے مشابہہ ہیں جو بھارتی فضائیہ نے فرانس سے حاصل کئے ہیں۔ 
گزشتہ سال پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کیے تھے۔ رواں سال کے آغاز میں جب پاکستان اور چینی کی مشترکہ جنگی مشقیں ’شاہین الیون‘ ہوئیں، ان مشقوں میں پاکستانی پائلٹوں نے جے 10سی اور جے 11بی طیاروں کا تجربہ بھی حاصل کیا۔ ج
جے 10سی طیارہ میں فضا سے فضامیں کم اور درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل نصب کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لڑاکا طیارہ دیگر کئی نوع کے ہتھیار لیجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی ٹینک افغانستان کی سرحد پر پہنچ گئے