پنجاب میں رواں سال ٹیکس وصولی کا ہدف 625 ارب مقرر

Apr 01, 2024 | 11:56:AM
پنجاب میں رواں سال ٹیکس وصولی کا ہدف 625 ارب مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں رواں  سال کے پہلے 9 ماہ میں مقرر کردہ ٹیکس کا  ہدف  مقرر  کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال پنجاب صوبائی محاصل کی مدمیں وصولی کا ہدف 3کھر ب93 ارب کردیا گیا ہے اور غیر صوبائی محاصل میں وصولیوں کا ہدف2کھرب31ارب کردیا گیا ہے۔
بورڈ آف ریونیوکےذمہ ایک کھرب کاریونیو جمع کرنے کا ہدف دیا گیا،ایکسائزکےذمہ45ارب اورتوانائی کےذمہ7ارب جمع کرنے کا ہدف دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب میں سیلزٹیکس پرریونیوجمع کرنے کا ہدف 2کھرب40ارب مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کی وقار یونس کے بھائی سے منگنی

ذرائع کا کہنا ہ ے کہ  نگران دور حکومت میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف سابقہ حکومت کی نسبت بہتر رہا  ہے ،محکموں کی بہترین کارکردگی پرآئندہ 4ماہ کاہدف 2 کھرب رکھا گیا۔