عید الاضحیٰ پرگھروں کے اندر قربانی کرنے پر پابندی عائد

Jul 20, 2021 | 16:18:PM
عید الاضحیٰ پرگھروں کے اندر قربانی کرنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر عید الاضحیٰ پر گھروں کے اندر قربانی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ جانوروں کی قربانی کیلئے کھلے میدان کا انتخاب کیا جائے ، نماز عید کے اجتماعات بھی کھلی جگہ میں منعقد کئے جائیں گے اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
 اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ شہریوں کو رہائشی علاقوں میں قربانی کی اجازت نہیں ہے۔ نمازعید کیلئے آنے والے شہریوں کو تھرمل سکینر سے گزارا جائے، عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شرکت نہ کرنے دی جائے۔شہری نماز عید کے بعد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں۔
محکمہ داخلہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ۔۔ وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے