امیتابھ بچن کی ریاض میں میسی اور رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

Jan 20, 2023 | 13:46:PM
فائل فوٹو
کیپشن: امیتابھ بچن کی ریاض میں میسی اور رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی شہرۂ آفاق فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔امیتابھ بچن کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رونالڈو  کی ریاض الیون اور لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمین (PSG) کے درمیان دوستانہ مقابلہ دیکھنے کے لیے ریاض گئے تھے۔بھارتی اداکار کو اس ہائی آکٹین ​​میچ کے افتتاح کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خلیجی ملک میں گزرے اپنے یادگار وقت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہےجس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ریاض میں گزری ایک زبردست شام جہاں کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے اور نیمار سب ایک ساتھ کھیلیں اور ایسےکھیل کے افتتاح کے لیے آپ کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ہو‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’پیرس سینٹ جرمین (PSG) اور ریاض الیون کے درمیان ناقابل یقین مقابلہ ہوا!‘

امیتابھ بچن کی اس پوسٹ پر اداکار کے مداحوں اور نامور بھارتی شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔  امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی ان کے ہمراہ تصاویر جاری کیں ہیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔