عمران خان کو دوسرا انجکشن لگانے کیلئے 25 فروری کو ہسپتال منتقل کیا جائیگا ، طارق فضل چودھری 

Feb 20, 2026 | 22:41:PM
عمران خان کو دوسرا انجکشن لگانے کیلئے 25 فروری کو ہسپتال منتقل کیا جائیگا ، طارق فضل چودھری 
کیپشن: طارق فضل چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں دوسرا انجکشن لگانے کے لیے 25 فروری کو دوبارہ ہسپتال لایا جائے گا۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہ انجکشن مخصوص طبی سہولت میں ہی لگائے جا سکتے ہیں، اس لیے انہیں عارضی طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 25 جنوری کو پہلا انجکشن لگایا گیا تھا، جبکہ دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگانے کی مجوزہ تاریخ مقرر ہے۔ تیسرا انجکشن دوسرے انجکشن کے ایک ماہ بعد لگایا جائے گا۔

ڈاکٹر طارق فضل نے وضاحت کی کہ آنکھ کے اس مخصوص علاج کے لیے دیے جانے والے انجکشن عام طبی مرکز میں نہیں لگ سکتے بلکہ ہسپتال میں لگانا ضروری ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے عمران خان کو انجکشن کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال منتقلی صرف انجکشن لگانے تک محدود ہو گی اور طبی عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف میچ؛کھلاڑیوں کی پوزیشن میں تبدیلی؟ ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا اہم بیان