راولپنڈی:ایف آئی اے کی انسانی سمگلنگ کیخلاف کارروائی،2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) راولپنڈی کے علاقے وارث خان اور عیدگاہ میں بیرون ملک ملازمت کے نام پر فراڈ بے نقاب ہوگیا، ایف آئی اے انسانی سمگلنگ ٹیم نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم محمد عاقب نے کینیڈا ورک پرمٹ کے نام پر شہری سے 13 لاکھ 35 ہزار روپے وصول کیے، پاسپورٹ واپس کر کے رقم ہڑپ کرلی۔
عیدگاہ سے ملزم کامران طارق گرفتار کو حراست میں لیا گیا، 7 لاکھ روپے فراڈ کا الزام ہے، مزید تفتیش کیلئے دونوں ملزمان ایف آئی اے AHTC راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے۔
ایف آئی اے نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند شہری محتاط رہیں، کارروائی کے دوران ایک نجی سو سائٹی کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
تقریباً 25 کروڑ روپے مالیت کے ہزاروں ڈینٹل امپلانٹس کو ضبط کیا گیا، ہزاروں ڈینٹل امپلانٹس کی غیر قانونی طور پر تیاری کی جا رہی تھی، آلات کی تیاری کے حوالے سے رجسٹریشن بھی نہیں کرائی گئی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق تمام ضبط شدہ سامان ڈریپ کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جا رہا ہے، ملکی تاریخ میں ڈینٹل امپلانٹس کے حوالے سے یہ پہلا چھاپہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟