میری عمر میری مرضی، عفت عمر کا ناقدین کو کراراجواب

Feb 20, 2024 | 11:40:AM
میری عمر میری مرضی، عفت عمر کا ناقدین کو کراراجواب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اور انہیں عمر کا طعنہ دینے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں جو اچھا لگے گا وہ وہی کام کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر ویسے تو دلچسپ تبصروں کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں، تاہم شادی کی تقریب میں ان کی رقص کی ویڈیو نے صارفین کو تبصرہ کرنے پر مجبور کر دیا،اداکارہ اور سوشل میڈیا مقبول شخصیت عفت عمر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ شادی کی تقریب میں شریک ہیں، اسی دوران وہ بڑے ہی دلچسپ انداز میں رقص کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ عفت عمر نے اس موقع پر لال رنگ کا چمکیلا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، ساتھ ہی ستاروں والا دوپٹہ ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہا تھا۔

عفت عمر نے تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ڈانس کی مزید ویڈیوز شئیرز کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے عمر کے حوالے سے سبق پڑھانا بند کریں، مجھے جو اچھا لگے گا میں وہ کروں گی، میری عمر میری مرضی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

عفت عمر نے طنز کرنے والوں سے کہا کہ میں تواپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاروں گی تنقید کرنے والے اپنی زندگی پرسکون گزاریں،عفت عمر کی پوسٹ پر بھی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب کمنٹس دئیے اور تنقید کی ۔عفت عمر کو ماضی میں بھی اپنے بیانات ، تصویروں اور ویڈیوز پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 ایک صارف سیما ریاض کی جانب کہنا تھا، باجی پرفارمنس کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اوقات سے بہت زیادہ۔

اسی طرح ایک اور صارف نے کہا کہ آپ بہت متاثر کن لگ رہی ہیں۔

اسی طرح ایک اور صارف کی جانب سے لکھنا تھا کہ عفت آپ بہت زیادہ ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، آپ کو ضرورت ہی نہیں اس طرح کی نیوز میں رہنے کی۔