سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں ،راول شرجیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد افتخار)پیپلز پارٹی کے رہنما راول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت میں قبول نہیں ہے اور نہ ہی کوئی نیا صوبہ بن رہاہے جبکہ گزشتہ 15 سالوں سے شوشو چھوڑا جارہا ہے۔
مٹیاری میں سندھ میمن اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات کرنےکےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ گزشتہ سیلابی صورتحال میں صرف ڈیڑھ سال میں پی پی نے بلاول بھٹوزرداری کےویژن کےمطابق ہزاروں متاثرہ عوام کوگھر بناکردیئے ،عوام کوٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات اورسڑکیں بناکردی جارہی ہیں، ان کاکہناتھاکہ پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمات سرانجام دے رہی ہے،انہوں نےکہاکہ عوامی مسائل کےحل کیلئے سندھ بھرمیں کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں، جس کےتحت عوامی مسائل حل کرنےکوترجیح دی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پی پی کےساتھ سندھ میمن اتحاد کے پلیٹ فارم پر عوام کی بے لوث خدمت کی جارہی ہےاور یہ ہی ہمارا عزم ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حج 2026، سعودی عرب کی ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی