سندھ میں چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار

Aug 20, 2025 | 19:43:PM
سندھ میں چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار
کیپشن: کمرہ جماعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)بارشوں کے پیش نظر سکولز کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قراردیدیا گیا،محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے بیان جاری کردیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں کی تعطیلات سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،والدین اور طلبہ افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف آفیشل ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا مزید کہناتھاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والا اس طرح کا نوٹیفکیشن فیک اور گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے سکولز کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی بھی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر کینسر میں مبتلا