ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

Aug 20, 2025 | 18:22:PM
ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ایڈم زمپا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں لیول ون خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا نے بولنگ کے دوران نازیبا زبان استعمال کی جو اسٹمپ مائیک پر سنی گئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ ایڈم زمپا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیاہے۔

آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایڈم زمپا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے