نوشکا شیٹھی غضبناک خاتون کے کردار میں، فلم ’’گھاٹی‘‘ کا ٹریلر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ نوشکا شیٹھی کی فلم ’’گھاٹی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم5 ستمبر2025کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔’’گھاٹی‘‘ میں انوشکا شیٹھی کے علاوہ وکرم پربھو نے بھی کلیدی کردار نبھایا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شیٹی اپنی اگلی فلم ’’گھاٹی‘‘ سے سنیما گھروں میں واپس لوٹیں گی۔ ایک مرتبہ پھر انوشکا شیٹی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انڈسٹری کی باصلاحیت ترین اداکارہ کیوں ہیں۔ انوشکا شیٹی نےاس فلم میں ایک غضبناک خاتون کا کردار نبھایا ہے جو اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے انوشکا شیٹی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ اور یہ یہاں ہے، گھاٹی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔’’گھاٹی‘‘ 5ستمبر کو دنیا بھر کے سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔ مداحوں نے ان کے پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہارٹ کی ایموجیز شیئر کی ہیں۔
Queen is back @MsAnushkaShetty ♥️♥️♥️#Ghaati pic.twitter.com/UcqSThRGSM
— Coolie கமல் (@Universeboss111) August 6, 2025
فلم ’’گھاٹی‘‘ میں انوشکا شیٹھی کے علاوہ وکرم پربھو نے بھی کلیدی کردار نبھایا ہے۔ قبل ازیں یہ فلم 11 جولائی 2025کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن پروڈکشن کے کام کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی تھی۔ اب یہ فلم5ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔اس فلم کو یووی کریشنس کے ذریعے پروڈیوس کیا جارہا ہے جبکہ اسے راجیو ریڈی اور سائی بابو جگر لامودی پروڈیوس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: نویں جماعت کے طالب علم نے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا