ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، مال مویشی ہلاک، شہری پریشان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ضلع ہری پور کے تھانہ سرائے صالح کی حدود چھجیاں سرل میں تیندوا آبادی میں گھس آیا، جس سے مقامی آبادی پریشانی کا شکار ہو گئِی۔
تیندوے نے آبادی میں گھس کر تعبیر شاہ نامی شخص کی چار بکریاں ہلاک کر لیں جبکہ اس کے ساتھ دیگر تین بکریاں اس کے ہاتھوں زخمی ہو گئیں، مقامی افراد نے بتایا کہ تیندوا اس سے پہلے بھی ابادی میں گھس کر مویشی ہلاک کر چکا ہے۔
تیندوے کے ابادی پر پے در پے حملوں کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی ابادی نے محکمہ وائلڈ لائف سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے