بلب ٹھیک کرتی ’بلی‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Aug 20, 2023 | 19:12:PM
بلب ٹھیک کرتی ’بلی‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلی اپنی پھرتی اور چالاکی کی وجہ سے شیر کی خالہ کا خطاب تو پہلے حاصل کر چکی ہے مگر اب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں ایک مانو بلی الیکٹریشن بن کر داد سمیٹنے میں مصروف ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پرایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک بلی کو بلب سیٹ کرتا دیکھا جا سکتا ہے، بلی فریج پر چڑھ کر چھت کیساتھ لگے بلب کو جلانے کی کوشش کر رہی ہے، بلب کے نہ جلنے پر بلی اسے بار بار چھیڑ کر چیک کرتی ہے۔ بلی کی اس حرکت پر جہاں وہاں موجود نوجوان اپنی ہنسی پرقابو نہیں رکھ سکا وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے۔

ٹوئٹرصارف نے مانو بلی کی اس کیوٹ ویڈیو کو گزشتہ روز ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی، وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔