شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دھماکہ،11 افراد جاں بحق

Aug 20, 2023 | 00:35:AM
شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دھماکہ،11 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں گل میر کوٹ کے قریب سویلین گاڑی پردھماکہ ،11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو بارودی مواد سے اڑایا، دھماکے میں 11 مزدور جاں بحق ہوگئے، گاڑی میں 16 مزدور سوار تھے، 2 شدید زخمی ہوئے جبکہ 3 لاپتہ ہیں،جاں بحق افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین اور وانا سے تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔