پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی ہوگی: ہاشم ڈوگر

Aug 20, 2022 | 15:56:PM
 وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
کیپشن: ہاشم ڈوگر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی جائے گی۔

اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کر  رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسد عمر کے گھر بھی پولیس پہنچ گئی

 ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی اور ضمنی انتخابات میں اختیارات سے تجاوز کرنے پر افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ 30 انسپکٹرز کو فوری طور پر معطل اور نوکریوں سے برخاست کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ 4 ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز بھی معطل کر کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی جا رہی ہے۔

 وزیر داخلہ پنجاب نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں خواتین پر بندوق تاننے والے سب انسپکٹر کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیاہے۔