مقبوضہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک قربانیوں کا سفر جاری رہے گا:راجہ فاروق حیدر 

Apr 20, 2026 | 17:29:PM
مقبوضہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک قربانیوں کا سفر جاری رہے گا:راجہ فاروق حیدر 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا )تحریک آزادی کشمیر کے رہنما راجہ محمد حیدر خان کی برسی پر سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور الحاق پاکستان تک قربانیوں کا سفر جاری رہے گا، وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امن کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں ۔

انھوں نے مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاسی جمہوری نظام خطرات سے دوچار ہے ، میرے بعد آزادکشمیر کا کوئی وزیراعظم مدت پوری نہیں کر سکا،میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ، آزادکشمیر میں ترقی و خوشحالی کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزادکشمیر کو حاصل آئینی اختیارات بالخصوص مالیاتی و انتظامی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ،کسی عدالت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ آئین میں ترمیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا پر اعتماد نہیں ،دوسرے دور کے مذاکرات کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے:ایران