مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہشمند افراد کی ریکارڈ درخواستیں 

Apr 20, 2022 | 19:41:PM
 اعتکاف، خواہشمند ،افراد، درخواستیں  
کیپشن:  اعتکاف کے خواہشمند افراد درخواستیں دے رہے ہیں (فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان المبار کے بابرکت مہینہ  میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہشمند افراد کی ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔کورونا وبا کے باعث دو سال سے مسجد الحرام میں اعتکاف کی اجازت نہیں تھی۔
ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے اب تک چار ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں تین ہزار مرد اور ایک ہزار خواتین کی درخواستیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ مسجد الحرام میں آسانی کیلئے بزرگ اوربچوں کیلئے رہنمائی کا کارڈ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔
واضح ررہے کہ مسجدالحرام کو رمضان المبارک میں مکمل طو رپر کھول دیا گیا ہے، رمضان کے دوران عمرہ زائرین کو سہولیات فراہمی کیلئے انتظامات مکمل ہیں، حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجدالحرام کے صحنوں اور ایکسٹینشنز کو کھولا گیا ہے۔مسجدالحرام میں کراؤڈکنٹرول کرنےکیلئے مختلف راستوں کا تعین کیا گیا ہے۔ مسجدالحرام کی تیسری سعودی ایکسٹینشن کے تمام فلورز کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کی قائم کردہ کمیٹی’شہبازشریف‘ کا نام ای سی ایل سے نکالے گی