انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ پاپوا میں6.1شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف وہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے خوفناک جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے سے ائیرپورٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سرکاری دفتر کی چھت گرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب میں معاہدہ: بھارتی وزیراعظم مودی تنقید کی زد میں آگئے
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کا بتانا ہے کہ زلزلے سے ایک پل کو نقصان پہنچا، بجلی و ٹیلی کام نیٹ ورک متاثر ہوئے جب کہ اب تک 50 آفٹر شاکس محسوس کیے جاچکےہیں تاہم زلزلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
قبل ازیں روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق کامچٹکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،گہرائی 127 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔