فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا  

Sep 19, 2023 | 12:53:PM
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابراعظم کیخلاف  آخر کار اپنے دل کی بھڑاس نکال ہی دی۔

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر میں تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں، پی ایس ایل کے دوران بھی دونوں کا معاملہ زیربحث رہا, محمد عامر نے بابراعظم اور ان کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کو نشانے پر رکھ لیا۔

محمدعامر نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ ہفتے بعد تبدیل ہوتی ہے، جب آپ کو ہی 40 میں سے 40 میچز کھیلنے ہیں تو پھر کسی میں 25 رنز بنائیں گے، کسی میں 50 تو کبھی 60 پر 70رنز اسکور ہوں گے،ایسے میں رینکنگ میں آپ ہی اوپر آئیں گے,جوز بٹلر، ڈی کک اور ملر جیسے کرکٹر  بی اور سی ٹیموں کے خلاف میچز نہیں کھیلتے، وہ چھوٹی ٹیموں سے سیریز میں آرام کرتے ہیں، اس لیے ان کی رینکنگ آگے نہیں بڑھتی, آپ کو 45 میں سے 40 میچز خود ہی کھیلنے ہیں تو پھر رینکنگ میں بھی آگے ہی آنا ہے۔

 خیال رہے کہ بابراعظم تمام فارمیٹس کے ٹاپ 5 میں موجود رہنے والے دنیا کے واحد بلے بازہیں، ون ڈے میں وہ نمبر ون ہیں، ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں چوتھے درجے پر موجود ہیں۔