آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات رنگ لے آئی

Sep 19, 2022 | 17:03:PM
آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات رنگ لے آئی
کیپشن: ارمی چیف
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیرون ملک دورے رنگ لانے لگے،سب سے قریبی دوست ملک نے بڑی امداد کا اعلان کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف نے چینی وزیر دفاع سے ملاقات کی۔

چینی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

ضرور پڑھیں : نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ زمین کے قریب آئے گا

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ آرمی چیف نے چین کے وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

چین کی جانب سے پاکستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر 100 ملین یوان امداد کا اعلان بھی کیا۔چینی حکومت پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گی جو پاکستانی روپے میں تقریباً 15 ارب 80 کروڑ روپے بنتی ہے۔آرمی چیف کی کوششوں سے یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی بین الاقوامی امداد آئی۔