روبیل حسین کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

Sep 19, 2022 | 12:50:PM
روبیل حسین کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان
کیپشن: روبیل حسین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبیل حسین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبیل حسین کا کہنا تھا کہ خود کو ٹیسٹ کرکٹ میں نہیں سمجھتا اس لیے ریٹائر منٹ  لے رہا ہوں، میری ریٹائر منٹ سے دوسرے نوجوانوں کو موقع ملے گا اورنوجوانوں کو جب موقع ملے گا تو فاسٹ بولرز کی پائپ لائن مزید مضبوط ہوگی۔

روبیل حسین نے کہا کہ بنگلادیش کے لیے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جو کہ ایک بڑا کارنامہ ہے اوراس طرز کی کرکٹ میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انھوں نے مزید کہا  کہ ابھی میں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں ملک کے لئے کھیلتا رہوں گا، اس لئے وائٹ بال کرکٹ کے لیے ڈھاکا پریمئیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلتا رہوں گا۔