موسمیاتی تبدئلی کسی بھی ملک میں کیا تبدیلی لا سکتی ہے وزیر اعظم کا بڑا بیان

Sep 19, 2022 | 11:06:AM
فائل فوٹو
کیپشن: موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی،وزیراعظم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) جاپان میں  آنے والے طوفان کی وجہ سے ہونے والی تبا ہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی، بلکہ کسی بھی ملک میں تباہی لاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے جاپان میں آنے والے طوفان اور اس کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں جاپان کے عوام کے ساتھ ہیں، جنہیں سمندری طوفان نان موڈل کی تباہ کاریوں کاسامناہے۔

’’وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی، بلکہ موسمیاتی تبدیلی کسی بھی ملک میں تباہی لاسکتی ہے۔‘‘

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کےعذاب کی ہولناکیوں سے بیدارہونےکی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں گھروں کو تباہ، کروڑوں عوام کو متاثر اور لاکھوں جانوروں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔پاکستان میں ہونے والی تباہی کو بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شاخسانہ گردانا جارہا ہے۔