خیبر پختونخوا:دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پہلا پولیس سنائپر سکواڈ تیار

Oct 19, 2025 | 11:50:AM
خیبر پختونخوا:دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پہلا پولیس سنائپر سکواڈ تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پولیس کا پہلا سنائپر سکواڈ تیار کرلیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سنائپر سکواڈ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر تیار کیا گیا، سنائپر سکواڈ کو جدید تربیت اور جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے۔

سی پی او پشاور کے مطابق سنائپر سکواڈ کو پہاڑی وادیوں، سرحدی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں استعمال کیا جائے گا، ہر سکواڈ 10 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔

پولیس کے مطابق سکواڈ کو دور فاصلے پر موجود چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی تربیت دی گئی ہے، ابتدائی طور پر سکواڈ جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات ہوگا۔

سی پی او پشاور کے مطابق سرد موسم میں اسنائپر سکواڈ کو جدید تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی، ایلیٹ فورس کے سنائپر سکواڈ کو 3 ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:OPPOنے صارفین کو خوشخبری سنا دی