اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

Oct 19, 2025 | 09:06:AM
اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
فجر شیخ نے ٹی وی ڈراموں اور تھیٹر دونوں میں اداکاری کی ہے، اداکارہ نے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے کے کچھ لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
اداکارہ کی  شادی کی تقریب میں گھر والوں کے علاوہ دوستوں نے بھی شرکت کی۔

فجر نے شادی کے موقع پر خوبصورت میرون رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہے سیاہ رنگ کی شیروانی   میں ملبوس تھے۔
اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فجرشیخ نے 2022 میں نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل’’بیٹیاں‘‘ میں ارم نامی لڑکی کے کردار سے شوبزمیں قدم رکھاتھا،اس ڈرامے میں فجر شیخ کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا گیا، بعدازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’قرض جاں‘‘ میں بینش کے سپورٹنگ رول سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا،علاوہ ازیں فجر شیخ ہارر فلم’’دیمک‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتی نظر آئیں۔