پاکستان ایک مضبوط حریف، چند پلیئرز کافی خطرناک ہیں،آسٹریلوی کپتان

پاکستان کے فاسٹ بولر اچھے ہیں، شاہین ایک اچھا بولر ہے، رضوان بھی فارم میں ہیں، پیٹ کمنز کی پریس کانفرنس

Oct 19, 2023 | 21:10:PM
پاکستان ایک مضبوط حریف، چند پلیئرز کافی خطرناک ہیں،آسٹریلوی کپتان
کیپشن: پیٹ کمنز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور پاکستان ایک مضبوط حریف ہے۔

پیٹ کمنز نے پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بنگلورو میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی ہوگا، کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز ہیں جو خطرناک ہیں، پاکستان کے فاسٹ بولر اچھے ہیں، شاہین ایک اچھا بولر ہے، رضوان بھی فارم میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں، جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں، بابر کا کھلاڑیوں کو پیغام

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط حریف ہے، بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، یہاں بیٹنگ کیلئے آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں مڈل اوورز کافی اہم ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں ہر ٹیم اچھی ہے، یہاں دس بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، کوئی بھی میچ آسان نہیں، ہر میچ میں سو فیصد دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ میں میچ کل جمعہ کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔