کتے کی پانچویں منزل سے چھلانگ، ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے

Oct 19, 2023 | 18:27:PM
کتے کی پانچویں منزل سے چھلانگ، ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کہتے ہیں کہ جب پوری کائنات آپ کو نقصان پہنچانے پر لگی ہو اور ایک صرف اللہ آپ کی حفاظت پر ہو تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

ایسا ہی ایک واقعے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی صرف ایک ہی بات کہہ رہا ہے کہ ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ‘‘، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتا  زیر تعمیر بلڈنگ کی پانچویں منزل پر  گھوم رہا ہے ،معلوم ایسے ہوتا ہے کہ وہ غلطی سے وہاں پہنچا ہے اور اب راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن راستہ نہیں مل رہا ایسی ہی بے دھیانی کے عالم میں کتا پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دیتا ہے ۔

کتے کی چھلانگ لگانے پر دیکھنے والوں کی سانس حلق میں اٹک  کر رہ جاتی ہے ، لیکن حیرت کی انتہا اس وقت ہوئی جب کتا پانچویں منزل سے نیچے دیوار سے ٹکرانے اور دھرم سے زمین پر گرنے کے باوجود صحیح سلامت اٹھ کر بھاگنا شروع کر دیتا ہے ۔

ویڈیو کو اب تک 17 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، ویڈیو شیئر کرنے والے پیج  نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے ، لیکن انسانیت کا درد اور جانوروں سے محبت کرنے والے لوگ اس ویڈیو کو خوب شیئر کر رہے ہیں ۔